حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے بیٹے کا والدین کی رضامندی کے بغیر سفر کرنے کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* بیٹے کا والدین کی رضامندی کے بغیر سفر کرنا
سوال: کیا بیٹے کےلئے والدین کی مخالفت کرتے ہوئے سفر پر جانا جائز ہے جبکہ وہ اس کے سفر سے راضی نہ ہوں اور سفر سے منع کر رہے ہوں؟
جواب: اولاد کےلئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ والدین کی مخالفت کرتے ہوئے سفر کرے، اگر وہ انتہائی شفقت کی وجہ سے اسے منع کرتے ہوں اور ان کی مخالفت کی وجہ سے انہیں اذیت ہوتی ہو تو اگر اس سفر میں کوئی ایسی مصلحت بھی نہ ہو کہ جو حرمتِ اذیتِ والدین سے زیادہ اہم ہو، تو اس کا سفر کرنا حرام ہےاور یہ سفر ِمعصیت شمار ہوگا جس میں نماز قصر نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ